اسفندیار ولی خان کی کابل میں بم دھماکے کی مذمت، افغان عوام سے اظہار یکجہتی

 
0
398

پشاور، اپریل 23(ٹی این ایس):عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں ووٹر رجسٹریشن آفس پرہونے والے بدترین خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہکابل میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی اپنی نوعیت کی بدترین کاروائی تھی اور غم کی اس گھڑی میں ہم افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ، انہوں نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور مربوط کاروائی کرنی چاہئے ۔اسفندیار ولی خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔