وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر چوری

 
0
846

اسلام آباد مارچ 17(ٹی این ایس)وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ عمران کی شادی کی تقریب میں جانا مہنگا پڑ گیا. سیکٹر جی سکس ٹو میں واقع ان کی رہائش گاہ میں نامعلوم چور گهر کے تالے کاٹ کر پندرہ لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور اشیا سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ تهانہ آبپارہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری جمعہ کی شام کو اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گهر سے نکلے اور رات گیارہ بجے واپس لوٹے اس دوران نامعلوم چور انتہائی مہارت سے تالے کاٹ کر گهر کا صفایا کر چکا تها، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔