وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) ، کشمیرہائی وے کے متصل ایکوائرلینڈ پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف 20 مارچ کو گرینڈ آپریشن کرنے کی تیاری شروع

 
0
751

اسلام آباد ،مارچ 17(ٹی این ایس):وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے کشمیرہائی وے کے متصل ایکوائرلینڈ پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف 20 مارچ کو گرینڈ آپریشن کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی پولیس سے نفری سمیت اے ٹی ایس اور رینجرز سکواڈ کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ممبراسٹیٹ سی ڈی اے کی طرف سے چیف کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کے نام جاری کردہ مراسلہ میں آپریشن سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے جبکہ اسی خط میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل اور ہر قسم کے تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ یہ آپریشن سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات(ویسٹ)کی نگرانی میں کیا جائے گا جبکہ تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو آپریشن کے وقت اپنی اور سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔