ڈاکٹر عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ،

 
0
2993

کراچی ،مارچ 17(ٹی این ایس): ڈاکٹر عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے تحریک انصاف سے معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔ عامر لیاقت عمران خان کیساتھ جلد پریس کانفرنس کرکے اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کچھ عرصہ قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے اور تب بھی اس حوالے سے معاملات طے پاگئے تھے۔

تاہم تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے بھرپور احتجاج اور اعتراض کے بعد عمران خان عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کا معاملہ موخر کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ عامر لیاقت کی جانب سے ہفتے کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ وہ آئندہ ہفتے سیاست میں واپسی کر رہے ہیں۔ جبکہ اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کی پسندیدہ ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے۔