سعودی شہزادے بندر بن خالد کی موت طبی نہیں تھی، خودکشی کی: انکشاف

 
0
644

اسلام آباد، مارچ 18 (ٹی این ایس):سعودی عرب کے شہزادے بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان  کی موت طبی نہیں بلکہ انھوں نے خودکشی کی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہزادے بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود نے لندن کے ایئر پورٹ پر خودکشی کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق 13 مارچ کو  ایئر پورٹ کےحکام شہزادے سے اخلاقی فساد کے بارے میں تفتیش کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کے بعد شہزادے نے خود کو ایک بلندی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ اس سےقبل  عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے شہزادہ بندر بن خالد بن عبد العزيز آل سعود کی وفات پر خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران ، اورابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔