فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان فٹبال سے کھیلا جائے گا، فٹبال بنانے کے آرڈر حاصل کرنے والی کپنی کے مالک کی  وفاقی سیکرٹری تجارت سے ملاقات

 
0
787

اسلام آباد، مارچ 18 (ٹی این ایس): فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان فٹبال سے کھیلا جائے گا۔ اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فٹبال کمپنی فار ورڈ کو علامی کپ میں استعمال ہونیوالے فبٹال بنانے کے باقاعدہ آڈردے دئیے گے ہیں۔

کمپنی کے مالک نے اس ضمن میں  وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا سے بھی ملاقات کی اور انھیں اس سودے کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمنی کے مالک نے کہا ہے کہ کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹ بال بنانے کے آڈرز دئیے گے ہیں اور فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے جانے والے فٹبال میں خاص مائیکرو چپ لگائی گئی ہے جس کے ذریعے فٹبال کی رفتار اور ٹراجیکٹری کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

وفاقی سیکرٹری تجارت  نے اس موقع پر کہا  کہ فیفا ء ورلڈ کپ کا پاکستان فبٹال کے کھیلنا خوشی کا باعث ہے   اور یہ بھی بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان صعنتی ترقی میں جدت لا رہا ہے ۔