ترک طیاروں کی عفرین کے اسپتال پر بمباری ، دو حاملہ خواتین سمیت 16 ہلاک

 
0
335
Civilians fleeing the city of Afrin in northern Syria walk at the mountainous road of al-Ahlam while heading towards the check point in az-Ziyarah, in the government-controlled part of the northern Aleppo province, on March 16, 2018. A Turkish-led offensive to capture the Kurdish-majority enclave of Afrin in northern Syria has forced 30,000 civilians from its main city in 24 hours, a monitor said yesterday. / AFP PHOTO / George OURFALIAN

علاقے میں کام کرنیوالا واحد اسپتال ترک طیارے کی بمباری کا براہ راست نشانہ بنا،ترکی کی حملے کی تردید
انقرہ/دمشق مارچ 18(ٹی این ایس): شام میں کرد ملیشیا کے زیر قبضہ شمالی شہر عفرین پر ترک فوج کے ایک فضائی حملے میں دو حاملہ خواتین سمیت سولہ افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں کرد ہلال احمر کی میڈیکل سروس نے کہاکہ فضائی حملے میں ایک اسپتال کو نشانہ بنا یا گیا، شہر میں صرف یہی ایک اسپتال کام کررہا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال ترک طیارے کی بمباری کا براہ راست نشانہ بنا ۔رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے دو حاملہ خواتین سمیت سولہ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اسپتال کے عملہ کا کوئی رکن فضائی حملے میں ہلاک نہیں ہوا ۔دوسری جانب ترکی نے شام کے علاقے عفرین کے ہسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کی اوراس بات پر زور دیا کہ اس نے گذشتہ دو ماہ سے جاری آپریشن میں عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ترکی کی فوج نے سنیچر کو عفرین کے ہسپتال کی فضائی تصاویر پیش کیں جو اس کے بقول یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ اطلاعات جھوٹی ہیں۔