خواجہ آصف منی لانڈرنگ کیس، نیب نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو بلا لیا

 
0
327

اسلام آباد مارچ 18(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معاونت کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خط لکھ دیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کابغورجائزہ لیا،عثمان ڈار ذاتی طورپرنیب حکام سے ملاقات کریں۔رپورٹ کے مطابق نیب نے عثمان ڈارکونیب کے انویسٹی گیشن ونگ بلایا ہے اور کہا گیا ہے کہ عثمان ڈارخواجہ آصف کیخلاف دستاویزی ثبوت اورشواہدفراہم کریں۔