مسلم لیگ ن کا سانگلہ ہل میں جلسہ، مریم نواز کو 15 تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

 
0
285

سانگلہ ہل مارچ 18(ٹی این ایس)وحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) آج ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، مریم نواز سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اس موقع پر لیگی رہنما?ں کی جانب سے مریم نواز کو 15 تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ آج سانگلہ ہل میں پنڈال سجائے گی جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پنڈال کو پارٹی پرچموں اور قائدین کے بینرز اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے۔پنڈال میں کارکنوں کیلئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور متوالوں کا لہوگرمانے کیلئے پارٹی ترانے بھی چلائے جائیں گے جس کیلئے سا?نڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کا قیادت جلسہ گاہ آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کو 15 تولے سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔