انتہاپسند اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینی نوجوان کا گھر گرانے کااعلان

 
0
806

تل ابیب ،مارچ 18(ٹی این ایس) :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہاہے کہ ان کی حکومت مغربی کنارے کے شمالی قصبے برطعہ میں فلسطینی نوجوان علا کبہا کے گھر کو منہدم کر دے گی۔ علا پر جنین شہر کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی سے کچل دینے کا الزام ہے۔ واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت مغربی کنارے کے شمالی قصبے برطعہ میں فلسطینی نوجوان علا کبہا کے گھر کو منہدم کر دے گی۔ دوسری جانب علا کبہا کے گھر والوں نے بتایاکہ جو کچھ ہوا وہ ایک ٹریفک حادثہ تھا اور اس جگہ پر پہلے بھی کئی جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں۔علا کے خاندان نے اپنے بیٹے پر عائد ان اسرائیلی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ علا نے جان بوجھ کر اسرائیلی فوجیوں کا گاڑی سے کچلا۔علا کبہا کے اہل خانہ نے باور کرایا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک اتفاقی حادثے کے سوا اور کچھ نہیں۔