فلپائن کے ہوٹل میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک،17اندرپھنس گئے

 
0
298

منیلا ،مارچ 18(ٹی این ایس) :فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب کم از کم چار افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ریسکیو کارروائیاں اس وقت بھی جاری ہیں اور ایک درجن سے زائد افراد اب بھی ہوٹل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ آگ واٹر فرنٹ منیلا پویلین ہوٹل کی دوسری منزل پر اتوار کے روز لگی، جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔ ساڑھے تین سو کمروں والے اس ہوٹل سے بقیہ تمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔