روس بین الاقوامی قانون کی ننگی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ، برطانوی سفارت کاروں کو نکالے جانےسے ایک سابق ڈبل ایجنٹ کو زہر خورانی سے متعلق حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی : تھیریسا مے

 
0
477

لندن، مارچ 18 (ٹی این ایس):برطانوی وزیراعظم تھریزا مے نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے 23 برطانوی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی سے ایک سابق ڈبل ایجنٹ کو زہر خورانی کے واقعے سے متعلق حقائق میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق تھریسامے کا برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے بہار فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ روس بین الاقوامی قانون کی ننگی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ،اس کے خلاف ہم آئندہ اقدامات کے بارے میں آنے والے دنوں میں کوئی فیصلہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ روس کے ردعمل سے معاملے سے متعلق حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔برطانوی سرزمین پر 2افراد پر قاتلانہ حملے کی روسی ریاست ہی ذمے دار ہے اور اس کا کوئی متبادل نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا ہے۔تھریز ا مے نے کہا کہ ہم برطانوی سرزمین پر برطانوی شہریوں یا دوسروں کی زندگیوں پر روسی حکومت کی جانب سے حملوں کے ردعمل میں کوئی رو رعایت نہیں برتیں گے۔