جنگ زدہ یمن میں خناق کے مرض سے ایک ہزار 300سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں: عالمی ادارہ صحت

 
0
473

نیویارک، مارچ 18 (ٹی این ایس):عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ جنگ زدہ یمن میں خناق کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس سے ایک ہزار 300سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں خناق سے بچے اور نوجوان زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور ان کی تعداد 80 فی صد سے زیادہ ہے۔یمن میں گذشتہ سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ خناق کے مرض کی موجودگی کا پتا چلا تھا جبکہ اس سے پہلے گلا متاثر ہوتا ہے ۔خناق (یا برٹو ئلھ ورم قصبیہ) نظام تنفس سے متعلق ایک حالت ہے جو عمومی طور پہ سانس کی بالائی نالی مں ا وائرس کے شدید حملے کی وجہ سے پداا ہوتی ہے ، اس سے تنفس کی باقاعدگی مں ل خلل پیدا ہوتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق حال ہی میں یمن کی 11 گورنریوں میں خناق سے بچاؤ کے لیے 27 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یمن میں گذشتہ سال سے جاری خانہ جنگی اور جنگ کے نتیجے میں بیشتر ہسپتال اور مراکز صحت تباہ ہوچکے ہیں اور ان میں جان بچانے والی ادویہ اور طبی سامان دستیاب نہیں ہے۔