امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دودھماکے،دو افراد زخمی

 
0
373

ٹیکساس، مارچ19(ٹی این ایس):امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرآسٹن میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئے۔امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اورریسکیوٹیموں نے ھماکے کی جگہ کوگھیرلیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔