مانچسٹر، برمنگھم میں شدید برف باری، ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150پروازیں منسوخ

 
0
425

لدن، مارچ19(ٹی این ایس):مانچسٹر، برمنگھم میں شدید برف باری ہوئی جبکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150پروازیں منسوخ کردی گئیں،برطانوی ٹی وی کے مطابق مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر سربیئن ہواوں کے ساتھ برف باری10 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جبکہ برطانیہ کے جنوب مغربی حصوں میں مزیدبھی شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہواؤں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے ۔ برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ برف باری ہوئی ہے اور 10انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ماہرین موسمیات نے خبردار کیا کہ سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک محسوس ہوگا جبکہ پیر کے روز برطانیہ کے جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے ۔ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے 10ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ہائی وے اتھارٹیز کی جانب سے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں۔