روس زہریلا مادہ جمع کر رہا ہے، برطانوی وزیر خارجہ

 
0
331

لندن، مارچ19(ٹی این ایس):برطانیہ نے روس پر اس زہریلے مادے کے ذخائر جمع کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے استعمال سے حال ہی میں ایک سابق روسی ڈبل ایجنٹ پر حملہ کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ایک نشریاتی ادارے کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ روس پچھلے دس سال سے نہ صرف نوویچوک نامی اس زہریلے مادے کو حاصل کرنے کے طریقہ ہائے کار کا تعین کرتا آیا ہے بلکہ اسے ذخیرہ بھی کر رہا ہے۔ دریں اثنا سرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی ژولیا پر مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کے واچ ڈاگ کے اہلکاربھی برطانیہ پہنچ گئے۔