زمبابوین صدر کا ملک میں عام انتخابات جولائی میں کرانے کا اعلان

 
0
360

ہرارے، مارچ19(ٹی این ایس):زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات رواں سال جولائی میں ہوں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق نئے صدر کے لیے یہ الیکشن امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں فوج کی مداخلت کے نتیجے میں چورانوے سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے طویل عرصے کے بعد اقتدار سے الگ ہوئے۔ صدر منانگاگوا نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کے موقع پر مغربی ممالک کے مبصرین کو بھی دعوت دیں گے۔ علاوہ ازیں بہت جلد زمبابوے میں یورپی یونین کی ایک مبصر ٹیم کا دورہ بھی متوقع ہے۔