بیگم کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا

 
0
349

لندن ، مارچ19(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا ٗوہ تقریبا 10 گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کیلئے ہسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا ٗٹیومرکے دوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی ٗجہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔