اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملہ

 
0
379

اسلام آباد ،مارچ  20 ( ٹی این ایس ) :  وفاقی دارلحکومت کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ملزم نے وکیل پر دو فائر کئے، دونوں فائر وکیل کی گاڑی کو لگے جس کے باعث وکیل محفوط ررہا ۔زرائع کے  مطابق ملزم محمد صدیق قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہے۔ ملزم محمد صدیق جس مقدمہ کا اشتہاری ہے وکیل اس مقدمہ کا مدعی ہے ،جس کے باعث ملزم نے وکیل پر قاتلانا  حملے  کی کوشش کی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے  وکیل  چوہدری واجد جو اس حادثے کا شکار ہوئے  انھوں نے   مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دے دی بعد ازاں  پولیس نے درخواست موصول کر لی معاملہ زیرے تفتیش ۔