شہر میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے  پانچ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات

 
0
1535

ایگریکلچر یونیورسٹی کے ملازم  محمد یحییٰ کو انکےگھر میں  اہلیہ ،دو بیٹوں اور کمسن سالی کے ہمرا ہ نامعلوم افرد نے قتل کردیا

پشاور، مارچ  21 (ٹی این ایس): شہر میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے  پانچ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی جس نے  پورے علاقہ میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ٹی این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ رات پشاور راولپنڈی شاہراہ پر واقع   ترناب  گولڈن ہنی  نرسری فارم میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے ملازم  محمد یحییٰ اپنے گھر میں  اہلیہ ،دو بیٹوں اور کمسن سالی کے ہمرا ہموجود تھے کہ نامعلوم افرد آئے اور انھوں نے ان سب کو قتل کردیا۔

مقتولین میں محمد یحییٰ اور انکی اہلیہ ہی بالغان تھے۔

مقتولین کے وارثاء نے صوبہ کے وزیرِ اعلیٰ، چیف جسٹس اور آئی جی پولیس سے  قاتلوں کی تلاش کرکے انکو جلد گرفتار اور قرار واقعی سزاء دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔