باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سرکاری ہسپتال میں جدید  digital X-rayاورCT Scan سے مریضوں کی تشخیص کا عمل شروع ہوگیا

 
0
21892

صوابی، مارچ 21  (ٹی این ایس): باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سرکاری ہسپتال میں جدید CT Scan کی مشین نے کام شروع کردیا ہے۔

کمپلیکس کو حال ہی  میں جدید Ct Scan, Mri اور digital X-ray و دیگر مشینری فراہم کر دی گئی ہے ان مشینوں سے مریضوں کی تشخیص کا عمل آسان ہوگیا ہے اور ان  کی موجودگی سے اب زیادہ مریضوں کو مقامی سطح پر تشخیص اور پھر اسکی  روشنی میں  علاج کی سہولت  میسر ہوگئی ہے۔

اہل علاقہ نے اس سہولت پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔