وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کینسر کے علاج کے لئے لندن روانہ ہوتے ہی تنقیدو مخالفت کے دروازے کھل گئے

 
0
2211

لاہور، مارچ 20 (ٹی این ایس): وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوتے ہی تنقیدو مخالفت کے دروازے کھل گئے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ موصوف کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں جس کے لئے انھیں حسب ضرورت وقتا فوقتا علاج کے لئے لندن جانا پڑتا ہے تاہم کئی حلقے سیاسی مخالفت کی بنیاد ہر انکے لندن دوروں پر تنقید کا طوفان برپا کرتے ہوئے لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں کینسر کے علاج کی سہولت ہونے کے باوجود وزیرِ اعلیٰ دراصل سیر وتفریح کے لئے لندن جاتے ہیں۔
شہباز شریف کو جنرل مشرف کے مارشل لاء کے دور میں جلا وطنی کے دوران کینسر کا مرض لاحق ہونے کی تشخیص ہوئی تھی تب سے وہ تسلسل سے لندن میں علاج کرارہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2004 میں مشرف کے مارشل لاء میں شریف بردران کو انکے والد میاں محمد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین میں بھی شرکت کی اجازت نہ دی گئی تھی۔
شہباز شریف نے علاج کے لئے لندن جانے کے خلاف کی جانے والی تنقید کا 22 جولائی 2015 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ درجہ ذیل لنک سے تفصیلی جواب دیدیا تھا ۔

A number of people asked a very valid question that Why do I visit London for my medical checkup … Dear Friends, I…

Mian Shehbaz Sharif 发布于 2015年7月22日

شہباز شریف کا لندن جانا اس اعتبار سے بھی معقول وجہ کا حامل گردانا جاتا ہے کہ انکی بھابھی کلثون نواز شریف وہاں کینسر ہی کے مہلک مرض سے لڑ رہی ہیں اور کئی بار سرجریز کے باوجود انکی حالت ہر گذرتے دن کے ساتھ بگڑ تی جا رہی ہے اور گذشتہ روز کالت خراب ہونے پر انھیں پھر داخل ہسپتال کیا گیا جس پر انھوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملنے کی خواہسش کا بھی اظہار کیا۔