سی ڈی اے ہسپتال سے بارہ سالہ بچی کا اغواء، ورثاء کا ہسپتال کے سامنے سڑک پراحتجاج

 
0
441

 اسلام آباد، مارچ 20 (ٹی این ایس): ۔ گولڑہ شریف کے محلہ سکول والا کے رہائشی اورسی ڈی اے میں بطورمالی ملازمت کرنے والے شہری محمدشفیق کی بارہ سالہ بیٹی اور آئی ایم سی جی ایف ٹین ٹو میں چھٹی کلاس کی طالبہ علیشہ کومنگل کے روز دن ایک بج کر پچپن منٹ پر سی ڈی اے ہسپتال سے ایک نامعلوم شخص نے خود کو ڈاکٹرظاہرکرکے اس وقت اغواء کرلیاجب بچی اپنے والد کے ساتھ چیک اپ کے لئے ہسپتال آئی ہوئی تھی۔

ورثاء کاکہناہے کہ علیشہ کے پیٹ میں دردتھاجس پر اسے اس کا والد شفیق ہسپتال لے کر آیا۔ہسپتال استقبالیہ پر کارڈ کی انٹری کے بعد ڈاکٹر سے چیک سے قبل نمبرلگوانے کے لئے بچی کا باپ چوتھے فلورپر چلاگیاجبکہ بچی کو وہیں چھوڑگیا۔اسی دوران ایک نامعلوم شخص اپنے آپ کو ڈاکٹرظاہرکرتے ہوئے بچی کو ساتھ لے گیا۔جس کے بعد بچی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

بچی کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیاتوسیکیورٹی سٹاف نے ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر بتایاکہ بچی کسی نامعلوم شخص کے ساتھ جارہی ہے۔بچی کے ورثاء نے ہسپتال کے سامنے سڑک پراحتجاج شروع کردیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔تاہم دوسری طرف بچی کے ورثاء پچھلے چھے گھنٹوں سے مسلسل ہسپتال کے سامنے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے موجود ہیں۔