اسلام آباد(ٹی این ایس) حکومت کا پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنے کیلیے 14 ارب روپے دینے پر غور

 
0
131

وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) کو آپریشن جاری رکھنے کے لیے 14 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دیے جانیکا امکان ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی موخرکیے جانیکا امکان ہے، جس کی ضمانت حکومت نے دی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاونٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس بحال کردیئے