عرب لیگ کا سربراہ اجلاس 15 اپریل کو الریاض میں طلب کرلیا،سیکرٹری جنرل 

 
0
346

قاہرہ مارچ 21(ٹی این ایس)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ عرب لیگ کا سربراہ اجلاس 15 اپریل کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں طلب کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے عرب لیگ کے 29 سیشن کی میزبانی کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد عرب لیگ کا آئندہ سربراہ اجلاس سعودی عرب ہی میں منعقد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عرب لیگ کا سربراہ اجلاس معمول کے مطابق مارچ میں ہونا تھا مگر مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی وجہ سے عرب لیگ کا سربراہ اجلاس موخر کیا گیا ہے۔ افریقی امور کے وزیر احمد القطان کا کہنا ہے کہ مصر میں 26 سے 28 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے باعث عرب لیگ کا اجلاس موخر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عرب لیگ کا سابقہ اجلاس 29 مارچ کو اردن میں بحر مردار کے مقام پر ہواجس میں شام کے سوا دیگر تمام عرب ممالک کی قیادت نے شرکت کی تھی۔ سنہ 2011ء میں شام میں شروع ہونے والی بغاوت کے بعد عرب لیگ میں شامل ممالک کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔