ہنگو کے نواحی علاقہ میں تین روز قبل قتل ہونے والے دولہے کا قاتل اسکا چچازاد نکلا، میڈیا کے سامنے قاتل کا اعتراف جرم

 
0
361

ہنگو، مارچ  21 (ٹی این ایس): ہنگو کے نواحی علاقہ شینکو بانڈہ  میں تین روز قبل قتل ہونے والے دولہے عبدالجلیل کا قاتل گرفتا ر گرفتار کرلیا گیا ہے۔قاتل مقتول کا سگا چچازاد بھائی نکلا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران گرفتار قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 18مارچ کو شادی کی رات محفل موسیقی ختم ہونے کے بعد دولہا عبدالجلیل  واپس گھر نہیں آیا،ساری رات تلاش کرنے کے بعد صبح کے وقت اسکی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔ دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا، شک کے بنیاد پر مقتول کے کزن محمد عمر کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی ایس پی عمر حیات،تفتیشی افیسر علی احمد، ایس ایچ او شاہ دوران خان کی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہاکہ میرے بڑے بھائی کا چال چلن صحیح نہیں تھا عبدالجلیل ان کو سپورٹ کر تا تھا اوردونوں میرے باپ کے قتل کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ملزم   کے مطابق میں نے عبدالجلیل کو بار بار کہا بھی تھا کہ میرے بھائی کا ساتھ چھوڑو مگر وہ نہ مانا میں نے مجبورا شادی کے رات اسے قتل کرڈالا۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق گرفتار ملزم سے الہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے ملزم کے خلاف 302کا مقدمہ کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔