پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت کے باہمی اختلافات اور دھڑے بندی عروج پر، ،دو بڑے گروپ آمنے سامنے آ گئے،کارکنا ن پریشان

 
0
590

راولپنڈی(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس سے پارٹی کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ،راولپنڈی کینٹ اور چکلالا کینٹ بورڈ کے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری تنویر علی خان نے ٹکٹس کی تقسیم کی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن نے یہاں سے کلین سویپ کیا تھا،چوہدری تنویر کے حامیوں کا کہنا ہے پارٹی قیادت کارکنان کی رائے کو مقدم جانتے ہوئے الیکشن 2018 میں بھی چوہدری تنویر علی خان کو ہی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کا اختیار دیں اگر ایسا ہوا تو حکمران جماعت راولپنڈی سے کلین سویپ کر جائے گی ۔جبکہ دوسرا گروپ سابق ایم این اے اور چئیرمین میٹرو بس سروس محمد حنیف عباسی کو سپورٹ کرتا ہے اس گروپ کا کہنا ہے کہ محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے انکی کارکردگی کی بناء پر پارٹی ٹکٹس کا اختیار انھیں ملنا چاہیے،راولپنڈی میں سیاسی صورتحال بھی بڑی دلچسپ ہے خاص کر مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات سے روزانہ کہیں نہ کہیں پاور شو ہوتا ہے،پارٹی کارکنان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کو جلد از جلد فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ الیکشن میں حصے والے تمام امیدوار الیکشن مہم شروع کر سکیں اگر ایسا نہ ہوا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔