خودکش حملے کی کوشش ناکام،حملہ آور ہلاک

 
0
505

کوئٹہ مارچ 22(ٹی این ایس): کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کیمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچ موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔حملہ آور کی ہلاکت کے بعد علاقے کو کرائم سین لگا کر بند کردیا گیاسیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کی جیکٹ میں 8سے10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔