الیکشن کمیشن کا ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ ختم، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سوات اور ایبٹ آباد میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی

 
0
612

پشاور، اپریل 07 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ یہ مرحلہ پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سوات اور ایبٹ آباد میں ہوا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے پشاور اور مردان کے تربیتی مراکز میں اختتامی سیشنز سے خطاب کیا۔اور شرکاءپر زور دیاکہ وہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونیوالے اورئینٹیشن سیشن میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہ آنیوالا الیکشن ایک چیلنج ہےاور توقع ہے کہ آپ لوگوں کے تعاون سے انشإ اللہ ان انتخابات کو  بخیر و عافیت انجام کو پہنچائیں  گے۔

شرکإ نے الیکشن کمیشن اور ڈی اے آئی کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اس اہم قومی فریضہ کو انجام دینے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ تربیتی ورکشاپس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔