مریم اورنگزیب کی طرف سے سپرنگ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح، دو روزہ فیسٹیول میں ہر عمر کے لوگوں کی دلچسپی کیلئے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں

 
0
448

اسلام آباد ، اپریل 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپرنگ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو تفریح مہیا کرنے کیلئے فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔

دو روزہ فیسٹیول میں ہر عمر کے لوگوں کی دلچسپی کیلئے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں فلاور شو،صوفی نائٹ،ڈاگ شو،موٹر بوٹنگ اور مزاحیہ مشاعرے سمیت عوامی دلچسپی کے پروگرام شامل ہیں۔
فیسٹول میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔