فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے غلطی کا اعتراف کرلیا

 
0
326

نیویارک مارچ 22(ٹی این ایس)فیس بک کے سر براہ مارک زوکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ فیس بک سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زوکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔ان تمام ایپلی کیشنز کی تحقیقات ہوں گی جو ڈیٹا کے لیے 2014 سے قبل دستیاب تھیں کیمبرج انالیٹیکا اسکینڈل کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، ڈیٹا کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملے میں ہم نے ٹھوکر کھائی۔