عراق میں ترکی کے لڑاکا طیاروں کا فضائی حملہ،12 مسلح کردجنگجو ہلاک 

 
0
343

استنبول مارچ 22(ٹی این ایس)ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترکی کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے کم از کم 12 مسلح ارکان کو ہلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے حکام اپنے بیانات میں اکثر بے اثر کا لفظ یہ بتانے کے واسطے استعمال کرتے ہیں کہ مذکورہ دہشت گردوں نے یا تو ہتھیار ڈال دیے ہیں یا وہ ہلاک کر دیے گئے ہیں اور یا پھر قید کر لیے گئے ہیں۔ترکی کی فوج نے واضح کیا کہ شمالی عراق کے علاقے ہاکورک میں نشانہ بنائے جانے والے مسلح عناصر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ترکی کی جانب سے شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو وقفے وقفے سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں پارٹی سے تعلق رکھنے والے باغی قندیل کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں۔امریکا ، یورپی یونین اور ترکی کردستان ورکرز پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتے ہیں۔اس پارٹی نے ترکی کے جنوب مشرق میں کرد اکثریتی علاقوں میں تیس برس سے بغاوت کا پرچم بلند کر رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 40 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔