نواز، مریم کی حاضری استثنیٰ درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
0
354

اسلام آبادمارچ 22(ٹی این ایس)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہونی ہے، ان کی تیمارداری کے لیے نوازشریف اور مریم کو لندن جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل اختتام کے قریب ہے، ملزمان کو جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔