پیپلزپارٹی کی شیری رحمان سینیٹ کیلئے اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

 
0
2173

اسلام آباد مارچ 22(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی کھینچا تانی کے بعد بالآخر پیپلزپارٹی کی شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیااوراس ضمن میں سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق شیری رحمان سینیٹ کی بارہویں اور پیپلزپارٹی کی ساتویں اپوزیشن لیڈر ہیں جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کیلئے 34اراکین سینیٹ کی حمایت حاصل تھی۔زرائع کے مطابق شیریں رحمان نے اپوزیشن لیڈر کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ یادرہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لیے شیری رحمان کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعظم سواتی کواپنا امیدوار لایاتھاجبکہ انہیں اپوزیشن لیڈر کیلئے جماعت اسلامی کی بھی حمایت حاصل تھی تاہم چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست بھی تحریک انصاف کے ہاتھ نہ آسکی۔