موجودہ ہندو اصل بھارتی باشندوں کی اولادیں ہیں؟تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم 

 
0
353

نئی دہلی ,, مارچ 22(ٹی این ایس) :بھارتی وزیراعظم مودی نے مورخوں، ماہر آثار قدیمہ اور سنسکرت کے سکالروں کی ایک کمیٹی مقرر کی ہے جو یہ ثابت کرے گی کہ موجودہ ہندو بھارت میں سب سے پہلے بسنے والے اصل باشندوں کی ہی اولادیں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ کمیٹی آثار قدیمہ اور قدیم مخطوطات اور ڈی این اے کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کو شش کرے گی کہ موجودہ ہندو ہی ملک میں ہزاروں برس قبل سب سے پہلے آباد ہونے والے باشندوں کی نسلیں ہیں۔ مورخوں کی یہ کمیٹی یہ بھی ثابت کرے گی کہ ہندوؤں کی قدیم مذہبی کتابیں تمثیلی داستانیں نہیں تاریخی حقیقت ہیں اور اس کے کردار حقیقت میں موجود تھے۔ اس کمیٹی کے بیشتر ارکان اور بی جے پی کے بعض وزرا نے کہاکہ مودی حکومت کی منشا صرف سیاسی اقتدار حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے ‘وہ انڈیا کی قومی شناخت کو اپنے اس مذہبی نظریے سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں کہ انڈیا ہندوؤں کا اور ہندوؤں کے لیے ہے۔’