امریکہ میں 53سالہ خاتون کی 80ارب کی لاٹری نکل آئی

 
0
495

امریکہ اگست25(ٹی این ایس) امریکا کی ریاست میساچوسٹسن میں 53 سالہ میویس وانسزیک نامی خاتون کی 80ارب کی لاٹری نکل آئی۔ خیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میویس وانسزیک نامی خاتون جو ایک ہیلتھ کلینک میں نوکوری کررہی تھیں نے لاٹری نکلنے کے بعد اپنی نوکری چھوڑ دی ہے جبکہ 53 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ کام نہیں بلکہ ان پیسوں سے اپنی آگے کی زندگی پرسکول طریقے سے گزرایں گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئےخاتون نے بتایا یہ انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ اپنے رشتہ داروں کی تاریخ پیدائش کے حوالےسے خریدا تھا تاہم انہیں اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی خوس قسمت ہونگی کہ انکی لاٹری نکل آئے گی۔