گورنر ہاوس پشاور میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

 
0
374

پشاور مارچ 23 (ٹی این ایس)گورنر ہاوس پشاور میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا۔تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر ضابطہ خان کو بائیوٹیکنالوجی اور ڈاکٹر آصف اللہ کو کمپیوٹر سائنس میں بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا

۔ڈاکٹر بشیر احمد کو بائیو ٹیکنالوجی اورڈاکٹر عبدالصمد کو آرکیالوجی میں بہترین کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔ ایتھلیٹ خالد نور کو کراٹے میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب میں دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں قائد اعظم پولیس میڈلز اور پریزیڈنٹ پولیس میڈلز تقسیم کیے گئے جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔