اگر نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

 
0
383

اسلام آباد مارچ 24(ٹی این ایس )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں، ان کا جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، اگر نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔انہوں نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتےہیں، نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا، آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کر دیں، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد اور شہبازشریف صدر ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، ان فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی، نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اور نہ آج کوئی کرسکتا ہے، اس سے پہلے بھی نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا ہے اور آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں، جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، نوازشریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہباز شریف پارٹی صدر اور نوازشریف قائد ہوں گے، پارٹی فیصلوں میں نواز شریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، کسی جوڈیشل مارشل لاءپریقین نہیں رکھتا اور اداروں میں کوئی تصادم نہیں، ہماری حکومت مدت پوری کرے گی اور دو ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے، این آر او قسم کی کوئی چیز نہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے کی ہے نہ آج کررہی ہے۔