عابد شیر علی کی حیثیت ایک سیاسی یتیم کی سی ہے، آئیندہ الیکشن میں عابد شیر علی جام شیریں کا سٹال ہی لگائیں گے: تحریک انصاف کا ردعمل

 
0
474

اسلام آباد، مارچ 25 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے عابد شیر علی کی پریس کانفرنس پر  سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کی حیثیت ایک سیاسی یتیم کی سی ہے۔

پی ٹی آئی  کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بغیر آڈٹ کے IPPS کو ادائیگیوں پر نیب کو عابدشیر کی انکوائری کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور ان کے خاندان نے کرپشن اور قبضہ مافیا کا پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے،عمران خان نے چوروں ڈاکووں اور لوٹیروں کے خلاف جہاد کیا،اسی لیئے چوروں کے مسخرے کو تکلیگ بہت ہے،آئیندہ الیکشن میں عابد شیر علی جام شیریں کا سٹال ہی لگائیں گے۔

بیان میں نیب سے  عابد شیر کی کرپشن اور اثاثوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔