مصر،ڈائریکٹر سیکورٹی جنرل کے قافلے پر خودکش حملہ،دوپولیس افسر ہلاک

 
0
303

قاہرہ ،مارچ 25(ٹی این ایس): مصر کے شہر اسکندریہ میں ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفیٰ النمر کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک ہوگئے جبکہ اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفیٰ النمرخوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے ،ادھر حکام نے بتایا ہے کہ مصر کے اسکندریہ شہر میں ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل پرہونے والے کار بم دھماکے میں دہشت گردی کی کارروائی کے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی گئی ۔مصری میڈیا کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں شاہراہ الرومانی پر رشدی کے مقام پر ایک کار بم دھماکے میں اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفیٰ النمر کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے جبکہ اس کارروائی میں دو پولیس افسر ہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب حکام نے بتایاکہ اسکندریہ میں دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے،حکام نے بتایاکہ خفیہ کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دیگر ملزمان کی ٹھکانوں، ان کے فرار کے راستوں کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اسکنددریہ شہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ دہشت گرد اسکندریہ کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی میجر جنرل مصطفیٰ النمر کو قتل کرنا چاہتے تھے مگر وہ اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔