ٹرمپ آرگنائزیشن کی بھارت کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں،امریکی جریدہ 

 
0
355

واشنگٹن،مارچ 25(ٹی این ایس): امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن نے بیرون ملک سب سے زیادہ حالیہ کاروباری معاہدے بھارت کے ساتھ کئے ہیں،جن میں جاری پانچ منصوبوں کی مالیت ڈیڑھ بلین ڈالر ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے گزشتہ دہائی میں بھارت کے کم از کم 10 دورے کئے۔ ٹرمپ جونئیر بھارت کو ٹرمپ آرگنائزیشن کے لئے انتہائی پرکشش قرار دیتے ہیں،ان منصوبوں میں چار لگڑری رہائشی پروجیکٹس اور ایک کمرشل ٹاور شامل ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی نے سال 2007 میں پہلی بار بھارتی ڈیولپرز کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔اس حوالے سے امریکہ میں سیاسی تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ آیا صدارتی منصب پر فائز شخص کا بیٹا اس کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے کاروباری عزائم کو فروغ دینے کے لئے غیر ملکی دورے کرے تو کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں؟