آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں فری پولن الرجی ریلیف کیمپ، 1400سے زائد الرجی مریضو ں کا علاج کیا گیا

 
0
2121

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں فری پولن الرجی ریلیف کیمپ میں اب تک مجموعی طورپر 1400سے زائد الرجی مریضو ں کا علاج کیا گیاہے اور مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی گئی ہیں۔

اتوار کو کیمپ میں 128 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد 2004سے ہرسال موسم بہار میں یہ کیمپ لگارہی ہے اور اب تک کیمپ میں 70ہزار مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے ۔کیمپ میں ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی اور طب یونانی کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کا انتظام ہوتا ہے ۔