وزیر اعظم نے گورنرسندھ ، گورنر خیبر پختونخو اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھا

 
0
313

کراچی، مارچ 26 (ٹی این ایس):وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اتوار کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں موجود ہزاروں کرکٹ دیوانوں کے ساتھ شامل ہوگئے اور میچ دیکھا ۔ گورنرسندھ محمد زبیر، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل نے پوری قوم کو ایک نیا جذبہ اور خوشی دی ہے۔ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور اس میں بھرپور شرکت پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن، صوبائی حکومت کے تعاون،پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار شامل ہے۔