ایم کیو ایم کنوینرشپ کیس، الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو عہدے سے ہٹا دیا

 
0
329

اسلام آباد مارچ 26(ٹی این ایس) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر نہیں رہے۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق مختصر فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں بھی منظور کر لیں اورفاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد بھی مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر سنایاگیا ہے،اس کا تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کیاجائےگا۔اختیار سماعت سے متعلق درخواست بھی مسترد کر دی۔