دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

 
0
352

اسلام آباد مارچ 26(ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں بنچ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گواہوں کی فہرست وکیل صفائی کوبروقت فراہم نہیں کی گئی،اس لئے شفاف ٹرائل یقینی بنانے کیلئے معاملہ جمعہ تک ملتوی کررہے ہیں،پراسیکیوشن جمعہ کومکمل شواہدریکارڈکرائے۔
جسٹس شیخ عظمت نے وکیل صفائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے الفاظ کی تردیدبھی نہیں کی،آپ جانتے ہیں ہم اس کیس میں گریزکامظاہرہ کررہے ہیں۔جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ عدالت کیلئے ملزم بھی آنکھ کاتارااورعدالتی تحفظ میں ہوتاہے، عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔