وفاقی دارالحکومت میں چوری اور دیگر واردات،کئی شہری تین موٹرسائیکلوں اورقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے

 
0
379

اسلام آباد، مارچ 26 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں چوری اورچارمختلف واردات کے دوران شہری تین موٹرسائیکلوں اورقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سیکٹر ایف سیون تھری کے رہائشی باصل فاروقی نے تھانہ کوہسارپولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرسے ملکی وغیرملکی کرنسی اورلیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے ہیں۔

تھانہ آئی نائن کے علاقہ نمل یونیورسٹی کی پارکنگ سے ادریس نامی نوجوان کا ون ٹوفائیوموٹرسائیکل نمبر9996آر آئی کے نامعلوم چورچرالے گیا۔

سیکٹر آئی ٹین ٹو کے رہائشی زین علی نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرکے باہرسے اپلائیڈفارسی ڈی سیونٹی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گیاہے۔

علی پورکے رہائشی فہدمحمود نے کورال پولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرکے باہرسے ہنڈاون ٹوفائیوموٹرسائیکل نمبر090اے ای این چوری کرکے لے گئے ہیں۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔