جیکب آباد: بارات روک کر رقص، ہوائی فائرنگ کرنے والی پولیس پارٹی معطل

 
0
333

جیکب آباد مارچ 27(ٹی این ایس): صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کو بارات روک کر ڈھول بجوانا، رقص کرنا اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او عبدالستار بھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی۔ایس ایچ او سمیت تمام پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف رقص کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔