سائبیریاکے شاپنگ مال میں آگ حفاظتی انتظامات کے فقدان کی وجہ سے لگی

 
0
361

ماسکو مارچ 27(ٹی این ایس):روسی شہر کیمیرووا میں خریداری کے ایک مرکز میں آگ بظاہر حفاظتی انتظامات کے فقدان کی وجہ سے لگی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روسی تفتیشی کمیشن نے کہاکہ اس شاپنگ مال سے اخراج کے راستے بند تھے اور الارم کا نظام بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ سائبیریا کے اس شہر میں اتوار کے روز لگنے والی آگ کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اس عمارت میں دکانوں کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کی ایک جگہ اور ایک سنیما بھی موجود تھا۔ تفتیشی عمل کے دوران چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔