قطری اپوزیشن لیڈر کی امارات کی پروازوں کی قطرآمد پرپابندی کی مذمت

 
0
471

دوحہ جنوری 16(ٹی این ایس)قطر کی حزبِ اختلاف کے رہ نما شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے متحدہ عرب امارات کے دو مسافر طیاروں کو روکنے کے لیے لڑاکا جیٹ بھیجنے پر دوحہ حکومت کی مذمت کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرانہوں نے لکھا کہ قطر کو پہلے نمبر پر ایرانی اور اسرائیلی طیاروں کو روکنے کی ضرورت ہے جو اس کی فضائی حدود میں اڑتے نظر آتے ہیں لیکن اس کے بجائے اس نے ہمارے بھائیوں کے شہری طیارے کو روکنے ی کوشش کی ہے۔انھوں نے مزید لکھاکہ قطری حکومت کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے ۔ جب وہ ملتے ہیں تو پھر چیخنا چلانا اور ایک متاثرہ فریق کا کردار ادا کرنا شروع کردیتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے قطر پر بحرین کی جانب پرواز کے دوران ایک مسافر طیارے کو لڑاکا جیٹ کے ذریعے روکنے کا الزام عاید کیا ہے۔قطر نے اس الزام کی تردید کردی ۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو قومی فضائی کمپنی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے کہ منامہ کی جانب جانے والے ایک مسافر طیارے کو قطر کے لڑاکا جیٹ نے روکا تھا۔یہ شہری ہوابازی کے لیے ایک کھلا اور سنجیدہ خطرہ ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔