پچیسویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ پاک بحریہ ٹیم نے 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت اپنے نام کر لی

 
0
361

کراچی مارچ 27 (ٹی این ایس ):  پاک بحریہ کے زیراہتمام پچیسویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ، پاک بحریہ کی ٹیم نے 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ پاکستان آرمی ٹیم نے 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، آرمی،ائیرفورس، پنجاب، سندھ، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار تھے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہترین شوٹر بننے کی اعلی صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں۔ اس طرح کے مقابلے نوجوان شوٹرز کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے متحرک کرتے ہیں۔